9 مئی کیس میں سزا: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمدکا عدالتی فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

تحریک انصاف کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بچھر  نے 9 مئی کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت سے سزا کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔

منگل کو سرگودھا کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کو میانوالی میں ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور تھانے کو آگ لگانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما اور پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر سمیت 36 مجرموں کو 10،10 سال قید کی سزا سنا ئی۔

عدالت نے احمد بچھر کو 60 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔ عدالت نے تمام 36 ملزمان کو گرفتار کرنے اور جیل منتقل کرنے کا حکم دیا۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بچھر  نے انسداددہشت گردی عدالت کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ‏عدالت نے سیاسی بنیادوں پر قائم مقدمے کا آئین سے ہٹ کر فیصلہ دیا۔

ملک احمد خان بچھر نے کہا کہ قانونی ضابطے پورے کیے  بغیر سزا کا فیصلہ سنایا گیا، 26 ویں ترمیم کے بعد حکومت نے عدالتوں کو اپنے تابع کرلیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے سیاسی مقدمات میں ہمیں اس طرح کے فیصلوں کی امید ہے، تحریری فیصلہ موصول ہونے کے بعد ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا