ہانگ کانگ سکسزکپ فائنل: پاکستان نے کویت کو شکست دے دی

ہانگ کانگ: ہانگ کانگ سکسزکپ کے فائنل میں پاکستان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے کویت کو شکست دے دی۔ پاکستان نے مقررہ چھ اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔

پاکستان کی اننگز میں کپتان عباس آفریدی نے 52 رنز کی زبردست اننگز کھیلی، عبدالصمد نے 42 رنز جبکہ خواجہ نافع نے 22 رنز کا اہم حصہ ڈالا۔

کویت کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں کامیاب نہیں ہو سکی اور آخری اوور کی پہلی گیند پر 92 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ اس طرح پاکستان نے شاندار کارکردگی کے ساتھ ٹرافی اپنے نام کر لی۔

Related posts

فیفا ورلڈ کپ 2026 سے قبل تاریخ ساز ریکارڈ، ٹکٹس کے لیے 50 کروڑ سے زائد درخواستیں

برسبین اوپن: فائنل کے بعد یوکرینی ٹینس اسٹار مارتا کوستیوک اپنے ملک کی صورتحال پر جذباتی ہوگئیں

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس لاہور میں انتقال کرگئے