لاس اینجلس 2028 اولمپکس: کرکٹ مقابلوں میں ٹیموں کی شرکت کا فارمولا سامنے آ گیا

لاہور:لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں کرکٹ مقابلوں میں ٹیموں کی شرکت کے حوالے سے آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں تفصیلی بات ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، گورننگ باڈی نے مرد اور خواتین کی 6،6 ٹیموں کی اولمپک مقابلوں میں شرکت کی تصدیق کی ہے۔ تاہم، مجوزہ فارمولا کے تحت پاک بھارت مقابلے کی کوئی گارنٹی نہیں ہے۔

ابتدائی طور پر آئی سی سی کی تجویز تھی کہ ٹاپ 6 ٹیمیں عالمی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کی بنیاد پر اولمپکس کے لیے کوالیفائی کریں، لیکن حالیہ اجلاس میں ہر براعظم کی ٹاپ ٹیموں کو اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے پر غور کیا گیا ہے۔ چھٹی ٹیم کے لیے گلوبل کوالیفائر کرانے کا امکان ہے۔

اجلاس میں شریک رکن کے مطابق:
• اولمپکس 2028 میں کرکٹ کی پانچ ٹاپ ٹیمیں ہر براعظم سے آئیں گی۔
• چھٹی ٹیم گلوبل کوالیفائر کے ذریعے کوالیفائی کرے گی۔

موجودہ رینکنگ کے مطابق ممکنہ کوالیفائر ٹیمیں یہ ہیں:
ایشیا: بھارت
اوشنیا: آسٹریلیا
یورپ: انگلینڈ
افریقہ: جنوبی افریقہ
میزبان ملک: یو ایس اے (یا ویسٹ انڈیز)

میڈیا رپورٹس کے مطابق، گلوبل کوالیفائر کے حوالے سے آئی سی سی جلد باضابطہ اعلان کرے گی، جس کے بعد تمام صورتحال واضح ہو جائے گی۔

Related posts

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کو بیرون ملک مختلف لیگز میں شرکت کی اجازت دے دی

(آئی سی سی) نے مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے لیے میزبان وینیوز کا باضابطہ اعلان کر دیا

ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز کے جیولن تھرو ایونٹ کے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا