پشاور: ایف آئی اے نے جعلی پاکستانی شہریت کیس میں 4 ملزمان گرفتار

پشاور:فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے جعلسازی کے ذریعے پاکستانی شہریت حاصل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے افغان شہری سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں صدیق اللہ، سمیع اللہ، فیاض خان اور یونس خان شامل ہیں۔ افغان شہری صدیق اللہ جعلی دستاویزات کے ذریعے پاکستانی شہریت حاصل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق یونس خان نے خود کو افغان شہری کے والد کے طور پر پیش کیا اور جعلسازی میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ فیاض خان اور سمیع اللہ نے بطور گواہ اور تصدیق کنندگان کام کیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ صدیق اللہ کی جعلی پاکستانی شہریت کی تصدیق کی گئی تھی، تاہم تمام ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Related posts

میر رضا کی لاش ملنے کے بعد کیا ہوا؟ جائے وقوعہ سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئیں

جعلی سفری دستاویزات اور مشکوک سفری مقاصد پر خاتون سمیت 3 مسافروں کو آف لوڈ کردیاگیا

گلستان جوہر سے نوجوان میر رضا علی خان کی لاش ملنے کے سنسنی خیز مقدمے میں اہم پیش رفت