کراچی کنگز نے 10 سالہ پی ایس ایل فرنچائز معاہدے کی تجدید کر دی

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی مقبول ترین فرنچائز کراچی کنگز نے لیگ کے ساتھ اپنے فرنچائز معاہدے کی مزید 10 سال کے لیے تجدید کر دی ہے۔ معاہدے کی تجدید ای اینڈ وائی مینا کی مقرر کردہ مارکیٹ ویلیو کے مطابق کی گئی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے معاہدے کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کنگز نے پی ایس ایل کے وقار اور مقبولیت میں اضافے کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرنچائز کی جانب سے معاہدے کی تجدید لیگ کی مضبوطی اور مستقبل پر اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔

پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل سیزن 11 سے لیگ کا فارمیٹ بدل کر 8 ٹیموں پر مشتمل ہو جائے گا۔

پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے کہا کہ آئندہ دہائی میں کراچی کنگز کے ساتھ کام کرنا اعزاز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز نہ صرف 2020 کی چیمپئن رہی بلکہ اب بھی پی ایس ایل کی سب سے مقبول فرنچائزز میں سے ایک ہے.

Related posts

فیفا ورلڈ کپ 2026 سے قبل تاریخ ساز ریکارڈ، ٹکٹس کے لیے 50 کروڑ سے زائد درخواستیں

برسبین اوپن: فائنل کے بعد یوکرینی ٹینس اسٹار مارتا کوستیوک اپنے ملک کی صورتحال پر جذباتی ہوگئیں

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس لاہور میں انتقال کرگئے