سڈنی کے ساحل پر فائرنگ کے واقعے کے بعد کرکٹ آسٹریلیا نے بی بی ایل کے کھلاڑیوں کے لیے قانون میں نرمی کی

سڈنی: آسٹریلوی شہر سڈنی کے مشہور ساحل پر فائرنگ کے خوفناک واقعے کے بعد کرکٹ آسٹریلیا نے بی بی ایل کے کھلاڑیوں کے لیے خصوصی رعایت دی۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق، واقعہ اُس وقت پیش آیا جب پرتھ میں بیگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے پہلے میچ میں سڈنی سکسرز پرتھ اسکارچرز کے خلاف وارم اپ کر رہے تھے۔

واقعے کے فوراً بعد بی بی ایل نے سڈنی سکسرز کے کھلاڑیوں سے رابطہ کیا اور انہیں فیملیز اور قریبی عزیز و اقارب کی خیریت دریافت کرنے کے لیے فون کرنے کی اجازت دی۔

یہ نرمی اس لیے اہم ہے کیونکہ اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت میچ سے قبل یا دوران کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے لیے فون کا استعمال مکمل طور پر ممنوع ہے، اور میچ سے پہلے فون سیٹ بھی واپس لے لیے جاتے ہیں۔

تاہم، فائرنگ کے واقعے کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے کرکٹ آسٹریلیا نے کھلاڑیوں کے لیے قانون میں استثنیٰ دیا تاکہ وہ اپنے پیاروں کی خیریت جان سکیں۔

Related posts

شاہین آفریدی کا بی بی ایل ڈیبیو مایوس کن، امپائر نے بولنگ سے روک دیا

سڈنی واقعے کے بعد ایشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ

پی ایس ایل 11: شیڈول کا اعلان، اگلے سال 26 مارچ سے 3 مئی تک کھیلا جائے گا