ایشین ایتھلیٹکس: ارشد ندیم 1973 کے بعد پاکستان کیلئے پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستانی بن گئے

ایشین ایتھلیٹکس کی تاریخ میں 1973 کے بعد پاکستان نے  پہلی  مرتبہ گولڈ میڈل اپنے نام کیا ہے۔

پیرس اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ جیولن تھرور ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھی گولڈ میڈل حاصل کرلیا ہے۔

 پاکستان کے ارشد ندیم نے پہلی تھرو 75.64 میٹر کی پھینکی جبکہ دوسری کوشش میں ارشد ندیم کی تھرو 76.80 میٹر کی رہی، ارشد ندیم نے تیسری کوشش میں 85.57 میٹر کی تھرو پھینکی، ارشد ندیم نےچوتھی کوشش میں 83.99 میٹر کی تھرو پھینکی، چوتھے راؤنڈ کے اختتام پر ارشد ندیم چارٹ پر پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے آخری مرتبہ اس ایونٹ میں 1973 میں گولڈ میڈل جیتے تھے، 1973 میں پاکستان نے فلپائن میں ہونے والے مقابلوں میں جیولن تھرو اور  800 میٹر کے گولڈ میڈل جیتے تھے، 800 میٹر کا گولڈ میڈل  محمد یونس اور جیولن تھرو کا گولڈ میڈل اللہ داد نے  اپنے نام کیا تھا۔

ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ارشد ندیم 50 سال سے زائد عرصہ میں گولڈ جیتنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔

Related posts

پرتھ کی تیز وکٹوں پر بھارتی بیٹنگ لائن دھیرے پڑ گئی، آسٹریلیا کی 7 وکٹ سے فتح

پاکستان پیڈل ٹیم پہلی بار ایشیا کپ مین راؤنڈ میں پہنچ گئی

پاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے ایک اور عالمی ریکارڈ توڑ دیا