توشہ خانہ 2 کیس: بشریٰ بی بی کا احتجاجاً کمرہ عدالت آنے سے انکار، عدالت کا اظہار برہمی

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت کے دوران احتجاجاً کمرہ عدالت آنے سے انکار کردیا۔

اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی۔ دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کیاگیا لیکن بشریٰ بی بی نے احتجاجاً کمرہ عدالت آنے سے انکار کردیا۔

عدالت نے جیل حکام کو بشریٰ بی بی کو لانے کی ہدایات جاری کیں لیکن جیل حکام نے عدالت کو بتایاکہ  بشریٰ بی بی نے عدالت میں آنے سے انکار کر دیا ہے اور ان کا کہنا ہےکہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی اس لیے نہیں آئیں گی۔

عدالت نے 3 گھنٹے کا وقت دینے کے باوجود بشریٰ بی بی کے نہ آنے پر برہمی کا اظہار کیا۔بشریٰ بی بی کی عدم دستیابی کے باعث چار گواہوں کے بیان ریکارڈ نہ ہو سکے اور عدالت نے ملزمہ کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا ایک اور موقع دے دیا۔ 

عدالت نے حکم دیاکہ آئندہ سماعت پر بشریٰ بی بی نہ آئیں تو ضمانت منسوخی کے احکامات دیں گے۔

عدالت نے توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت تین جون تک ملتوی کردی۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا