آئی ایم ایف کا بِٹ کوائن مائننگ اور اے آئی کو بجلی فراہم کرنے پر اظہارِ تشویش، حکومت سے وضاحت طلب

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے بِٹ کوائن مائننگ اور اے آئی کو بجلی فراہم کرنے کے معاملے پر تشویش کا اظہار کردیا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے بِٹ کوائن مائننگ اور اےآئی کو بجلی فراہم کرنےکے معاملے پر اعتماد میں نہ لینےاور بجلی ٹیرف پر حکومت سے وضاحت طلب کرلی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف وفد سے بِٹ کوائن مائننگ کوبجلی فراہم کرنے پر ورچوئلی بات چیت ہوگی جب کہ آئی ایم ایف نے کرپٹو کرنسی کا اسٹیٹس تاحال لیگل نہ ہونے پربجلی مختص کرنے پر وضاحت مانگی۔

آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ قرض پروگرام میں رہتے ہوئے تمام اقدامات مشاورت سےکیے جائیں، حکومت کی معاشی ٹیم کوبجٹ پر مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف کے سخت سوالات کاسامنا ہے جب کہ بجلی فراہمی کے اقدام پر آئی ایم ایف کی جانب سے مزید سخت بات چیت کا خدشہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان اور آئی ایم ایف نے تمام معاملات پر ورچوئل مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا