ورلڈ باکسنگ چیلنج: پاکستان کی لاورا اکرم کو سیمی فائنل میں شکست

ورلڈ باکسنگ چیلنج میں پاکستان کی لاورا اکرم کو سیمی فائنل میں شکست ہوگئی۔

لاورا اکرم کو سیمی فائنل میں منگولیا کی میچدما ایردینڈالی نے پوائنٹس پر شکست دی۔ منگولین باکسر پاکستانی باکسر کے خلاف 0-5  سے کامیاب ہوئی۔

جمہوریہ چیک میں جاری چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد پاکستان کی لاورا اکرم برانز میڈل کی حقدار قرار پائیں۔

برطانوی نژاد پاکستانی لاورا اکرم ورلڈ باکسنگ چیلنج میں میڈل جیتنے والی پاکستان کی پہلی خاتون باکسر ہیں۔

لاورا اکرم نے جمعرات کو کوارٹر فائنل میں فلسطین کی نورا سلیم کو شکست دی تھی۔

Related posts

بی بی ایل: سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کے لیے منفرد ‘056’ جرسی نمبر متعارف کرادیا

لارڈز میں پی ایس ایل کا شاندار روڈ شو، عالمی سطح پر سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز

ایشز میں شکست: جیفری بائیکاٹ انگلینڈ ٹیم پر برس پڑے