مالی وسائل کی کمی: قومی ہاکی ٹیم پروہاکی لیگ میں شرکت نہیں کرے گی

کراچی : قومی ہاکی ٹیم مالی وسائل نہ ہونے کی بناء پر  پرو ہاکی لیگ میں شرکت نہیں کرے گی۔

ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے  پاکستان ہاکی فیڈریشن کو پرو ہاکی لیگ میں  شرکت کا دعوت نامہ بھیجا ہے  جس کے تحت پی ایچ ایف کو پہلا جواب جمعہ 27 جون کو دینا ہے  تاہم پاکستان ہاکی فیڈریشن کی پرو لیگ میں شرکت مالی وسائل سےمشروط ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ  مالی وسائل نہ  ہوئےتوپاکستان ہاکی ٹیم پرو لیگ میں شرکت نہیں کرےگی، پی ایچ ایف کو پرو لیگ میں شرکت کےلیے 50  کروڑ  سے زائدکی رقم درکار ہے۔

ذرائع کے مطابق پرو لیگ میں حامی بھرکرشرکت نہ کرنے پرفیڈریشن پربھاری جرمانہ حتیٰ کہ پابندی  بھی لگ سکتی ہے۔

واضح رہےکہ  پرو ہاکی لیگ میں دنیا کی ٹاپ ٹیمیں شرکت کرتی ہیں، اس میں شرکت سے پاکستان ہاکی ٹیم کی رینکنگ میں بہتری آئے گی۔ماضی میں پاکستان ہاکی ٹیم نے پرو ہاکی لیگ میں شرکت نہیں کی تھی جس کی وجہ سے پاکستان کی ہاکی رینکنگ 17ویں نمبر پر چلی گئی تھی۔

Related posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 جیتنے والی بھارتی ٹیم کے لیے اربوں روپے کے انعام کا اعلان

مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کے باعث آئی سی سی کی اہم میٹنگ ملتوی

پاکستان نے 8 سال بعد ہاکی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا، جاپان کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست