مون سون بارشیں/ دریاؤں کی صورتحال

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے دریائے چناب راوی جہلم اور ستلج میں پانی کا بہاؤ نارمل لیول پر ہے۔

ترجمان کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔ڈیرہ غازی خان رودکوہیوں میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے وڈور رودکوہی سے اونچے درجے کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔صوبے بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے مون سون بارشوں کا یہ سلسلہ 10جولائی تک جاری رہنے کی پیشگوئی ہے لاہور سیالکوٹ نارووال گوجرانولہ فیصل آباد اور راولپنڈی میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے مون سون بارشوں کے باعث 7 جولائی سے پنجاب کے دریاؤں ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ ہے ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کی متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات کی ہے شہری دریاؤں ندی نالوں کی غیر ضروری کراسنگ سے گریز کریں۔بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے فاصلہ رکھیں پی ڈی ایم اے کنٹرول روم 24 گھنٹے صورتحال کو مانیٹر کر رہا ہے ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129پر رابطہ کریں۔

Related posts

(این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں 4 اگست 2026 تک شدید بارشوں، سیلاب اور مختلف قدرتی آفات کے خدشات

(پی ڈی ایم اے) نے صوبے بھر میں مون سون بارشوں کے چوتھے اسپیل کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری

رواں برس مون سون سیزن کے دوران ملک میں غیر معمولی بارشوں کی پیشگوئی