کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان

کراچی میں آج بادلوں کے برسنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹےکے دوران شہر کا مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ بارش اوربوندا باندی بھی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کی آج شہر کا کم سےکم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ہے۔

اس کے علاوہ ڈی جی محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ موجودہ مون سون سسٹم کراچی کو متاثر نہیں کرے گا، جبکہ آئندہ دنوں ایک اور مون سسٹم کراچی اور حیدرآبادکو لپیٹ میں لے سکتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ خلیج بنگال میں آئندہ دنوں ہوا کے کم دباؤ کا امکان ہے جو کراچی پربھی اثر انداز ہو سکتا ہے۔

Related posts

(این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں 4 اگست 2026 تک شدید بارشوں، سیلاب اور مختلف قدرتی آفات کے خدشات

(پی ڈی ایم اے) نے صوبے بھر میں مون سون بارشوں کے چوتھے اسپیل کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری

رواں برس مون سون سیزن کے دوران ملک میں غیر معمولی بارشوں کی پیشگوئی