پنجاب کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول پر، سیلابی صورتحال میں نمایاں کمی

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق صوبے کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھی پانی کی سطح میں واضح کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ بحالی کے اقدامات تیزی سے جاری ہیں تاکہ متاثرہ افراد کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق دریائے ستلج میں نچلے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہے۔ گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 56 ہزار کیوسک اور سلیمانکی میں 81 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 37 ہزار کیوسک، خانکی پر 35 ہزار کیوسک، قادر آباد میں 17 ہزار کیوسک جبکہ ہیڈ تریموں پر 28 ہزار کیوسک ہے۔ پنجند کے مقام پر پانی کا بہاؤ 95 ہزار کیوسک رپورٹ ہوا ہے۔

دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر 6 ہزار کیوسک، شاہدرہ پر 5 ہزار کیوسک، بلوکی پر 25 ہزار کیوسک اور ہیڈ سدھنائی پر 24 ہزار کیوسک پانی کا بہاؤ ریکارڈ کیا گیا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی رود کوہیوں میں اس وقت پانی کا بہاؤ موجود نہیں ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ ادارہ مسلسل دریاؤں کی صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکموں کو الرٹ رکھا گیا ہے۔

Related posts

(این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں 4 اگست 2026 تک شدید بارشوں، سیلاب اور مختلف قدرتی آفات کے خدشات

(پی ڈی ایم اے) نے صوبے بھر میں مون سون بارشوں کے چوتھے اسپیل کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری

رواں برس مون سون سیزن کے دوران ملک میں غیر معمولی بارشوں کی پیشگوئی