مون سون بارشوں کا ممکنہ آٹھواں سپیل/ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ممکنہ بارشوں کے پیش نظر لاہور،راولپنڈی، ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، گجرات اور گوجرانوالہ کے اضلاع میں پیشگی انتظامات کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیامریم نواز کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اے پنجاب کے پیشگی الرٹس،ایس او پیز اور ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے امدادی ٹیموں کو بروقت متاثرہ علاقوں میں متعین کرنے کی ہدایت کی ہےوزیراعلیٰ نے آبادی کے بروقت انخلا کے لئے مساجد اور لاؤڈ ز سپیکر پر اعلانات کرنے کی ہدایت کی ہے
وزیراعلیٰ مریم نواز نے متاثرہ علاقوں کے مکینوں کو ایس ایم ایس مسیج بھیج کر آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہےمریم نواز نے سیلاب متاثرین کے علاج و معالجہ کے لئے کلینک آن ویل اور فیلڈ ہسپتال متعین کرنے کا حکم دیا اور متاثرہ علاقوں میں مویشیوں کی ویکسی نیشن اور علاج معالجہ کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہےوزیراعلیٰ مریم نواز نے پی ڈی ایم اے پنجاب انتظامیہ اور اداروں کودریائے جہلم، چناب، راوی اور ستلج سے ملحقہ علاقوں میں خصوصی انتظامات کی ہدایت کی ہےدریائے ستلج سے ملحقہ علاقوں میں ریسکیو، انتظامیہ، پولیس اور دیگر محکموں کو ضروری اقدامات کی ہدایت کی ہےدریاؤں کے پارٹ میں مقیم آبادیوں کا فوری انخلا یقینی بنانے کی ہدایت کی ہےمال مویشی کی بروقت منتقلی کے لئے پیشگی اقدامات کا حکم دیا ہےوزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر زراعت، آبپاشی، ہیلتھ، جنگلات، لائیوسٹاک، لوکل گورنمنٹ اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔