141
پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئررہنمااورسابق وفاقی وزیرقمر زمان کائرہ نے اپنے اکلوتے فرزندارجمند کی شادی پر معاشرے میں موجود برائیوں کا خاتمہ عملی طور پرکرکے دکھادیا۔
قمر زمان کائرہ کے اکلوتے بیٹے چوھدری حمزہ کائرہ کی شادی حال ہی میں انجام پائی ہے ،اس شادی میں نہ نوٹ پھینکے گئے نہ سلامیاں لیں نہ فائرنگ کی اجازت دی اور نہ مسلح گارڈز کوپنڈال کے اندر داخل ہونے دیاگیا۔
یہی نہیں چوھدری حمزہ کائرہ نے پاکستانی کرنسی سے بنا گلدستہ لینے سے بھی انکار کر دیا۔
شادی سے چند روز قبل قمر زمان کائرہ نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ وہ شادیوں پر نوٹ پھینکنے کو برا عمل سمجھتے ہیں اور ایسا نہیں ہونا چاہیے ، اس کوچندروز قبل انہوں نے اپنے فرزند کی شادی پر عملاً ثابت بھی کر کےدکھادیا ہے۔