شاہ محمود قریشی سمیت دیگر ملزمان کے حتمی بیانات قلمبند کرلیے گئے

نومئی کو شیر پاؤ پل پر انتشار انگیز تقاریر اور جلاو گھیراو کے مقدمے شاہ محمود قریشی سمیت دیگر ملزمان کے حتمی بیانات قلمبند کرلیے گیے

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے کوٹ لکھپت جیل میں مقدمے کی سماعت کی شیر پاؤ پل کے مقدمے میں گواہوں کے بیانات مکمل ہوچکے ہیں تمام گواہوں کے بیانات پر جرح بھی مکمل کر لی گئی ہےمقدمے میں ڈاکٹر یاسمین راشد ،شاہ محمود قریشی، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری سمیت دیگر ملزمان نامزد ہیں۔ تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمے کا چالان جمع کروا رکھا ہےعدالت نے ملزمان کے وکلاء کو اکیس جولائی کو حتمی دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ اکیس جولائی کو ہی مقدمے کا فیصلہ آنے کا امکان ہے۔

Related posts

(نیب) کے مقدمات میں مرکزی اپیلوں اور ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کا اختیار سپریم کورٹ کے بجائے وفاقی آئینی عدالت کو حاصل

ایچ ای سی سے تصدیق شدہ ڈگریاں جمع نہ کرانے پر پنجاب بار کونسل کا بڑا ایکشن

نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں اسکولوں اور دیگر عوامی سہولیات کی اراضی کمرشل مقاصد کے لیے استعمال نہیں ہو سکتی