سپریم کورٹ کا فیصلہ: جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے کا حکم معطل

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو عدالتی کام سے روکنے کے ہائی کورٹ کے حکم کو معطل کر دیا ہے۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں قائم آئینی بینچ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا جاری کردہ آرڈر معطل رہے گا اور جسٹس جہانگیری اپنا جوڈیشل ورک جاری رکھ سکیں گے۔

سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل آفس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے درخواست گزار میاں داؤد کو بھی نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے چند روز قبل جسٹس طارق محمود جہانگیری کو عدالتی کام سے روکنے کا حکم جاری کیا تھا۔ یہ حکم ان کی بطور جج تقرری کو چیلنج کرنے والی ایک درخواست پر ڈویژن بینچ نے دیا تھا۔

عدالتی ماہرین کے مطابق سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ آئندہ سماعت تک مؤثر رہے گا اور حتمی فیصلہ کیس کی مزید سماعت کے بعد سامنے آئے گا۔

Related posts

(نیب) کے مقدمات میں مرکزی اپیلوں اور ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کا اختیار سپریم کورٹ کے بجائے وفاقی آئینی عدالت کو حاصل

ایچ ای سی سے تصدیق شدہ ڈگریاں جمع نہ کرانے پر پنجاب بار کونسل کا بڑا ایکشن

نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں اسکولوں اور دیگر عوامی سہولیات کی اراضی کمرشل مقاصد کے لیے استعمال نہیں ہو سکتی