کراچی: گھریلو جھگڑے کے دوران داماد کی فائرنگ سے سسر سمیت 3 افراد جاں بحق

کراچی: اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں داماد نے سسرالیوں پر فائرنگ کردی جس سے سسر سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب مقتول غوث الدین عرف عمران اپنے رشتے داروں کے ہمراہ اپنی بیٹی کے گھر آیا تھا، گھر میں خاندانی جھگڑے کے دوران عمران کے داماد حمید، بھائی رحمت، والد شاہجہان اور رشتے دار نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں عمران، گل بخت خان اور امین جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کے بعد بروقت کارروائی کرتے ہوئے مقتول عمران کی بیٹی کے سسر شاہجہان اور رشتے دار کو گرفتار کرلیا جبکہ حمید اور اس کا بھائی رحمت فرار ہیں۔

 پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے ایک پستول بھی برآمد کیا گیا ہے، واقعہ کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور جلد دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔

Related posts

جعلی سفری دستاویزات اور مشکوک سفری مقاصد پر خاتون سمیت 3 مسافروں کو آف لوڈ کردیاگیا

گلستان جوہر سے نوجوان میر رضا علی خان کی لاش ملنے کے سنسنی خیز مقدمے میں اہم پیش رفت

خیبرپختونخوا میں جعلی اسلحہ لائسنس بنانے اور فروخت کرنے کا ایک بڑا اسکینڈل سامنے آگیا