کراچی: جناح اسپتال میں ادویات کا بحران، انجیکشنز ختم ہونے سے کئی آپریشنز رک گئے

کراچی: جناح اسپتال میں لائف سیونگ ادویات کے بحران کے سبب  متعدد آپریشنز ملتوی کردیے گئے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق کراچی کے جناح اسپتال میں اینڈو اسکوپی کیلئے درکار انجیکشن اور وٹامن ’کے‘کا اسٹاک ختم ہوگیا حتیٰ کہ اسپتال میں انسولین سرنجز اور کینولا تک دستیاب نہیں۔

اسپتال ذرائع کا بتانا ہے کہ  اہم انجیکشنز ختم ہونے پر متعدد آپریشنز ملتوی ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  اسپتال میں   آپریشن ملتوی نہیں ہوئے، ادویات بھی موجود ہیں جب کہ مزیدادویات کی فراہمی نئے مالی سال کے بجٹ کے بعد ممکن ہوگی۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا