اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنی صنفی شناخت سے متعلق پھیلی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنی صنفی شناخت سے متعلق جعلی ویڈیو پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کسی لڑکی سے اس کے لڑکی ہونے کا ثبوت مانگنا ایک انتہائی دردناک لمحہ ہوتا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ نے ایک انٹرویو دیا جس میں ان سے اس حوالے سے بھی سوالات کیے گئے۔

مومنہ نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اپنی جعلی ویڈیو پر کہا کہ  وہ ویڈیو اگست 2022 میں دیے گئے انٹرویو کے ایک کلپ کو ایڈٹ کرکے جعلی انداز میں وائرل کی گئی تھی جسے 45 ملین سے زائد مرتبہ دیکھا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ان کے پاس رپورٹرز کے فون آ رہے تھے اور وہ حیران تھیں کہ سب کو کیا جواب دیں کیونکہ کوئی کسی لڑکی سے اس قسم کا سوال کیسے کرسکتا ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ اردگرد کے لوگ انہیں مشورہ دے رہے تھے کہ وہ اس معاملے پر وضاحت دیں لیکن انہوں نے سوچا کہ کیا اپنے ڈاکٹر کا نمبر دے دوں؟ یہ سب صورتحال بہت عجیب تھی۔

آخر میں مومنہ نے کہا کہ اگر وہ واقعی ویسی ہوتیں تو قبول کر لیتیں لیکن جب وہ ہیں ہی نہیں تو اس جھوٹ پر کیا ردعمل دیں؟

واضح رہے کہ مومنہ اقبال سے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، اس ویڈیو میں انہیں اپنی جنس سے متعلق بات کرتے ہوئے دکھایا گیا۔

Related posts

امیشا پٹیل نے ہاردک پانڈیا سے ڈیٹنگ کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی، صارف کو کرارا جواب

مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ تنازع میں نیا موڑ، رکن پنجاب اسمبلی کے اداکارہ اور ان کی بہن پر سنگین دعوے

بھارتی پنجابی اداکارہ ایشا رکھی نے معروف ریپر اور گلوکار بادشاہ کے ساتھ مبینہ علیحدگی سے متعلق گردش کرنے والی افواہیں