پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش / پی ڈی ایم اے الرٹ

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش پی ڈی ایم اے پنجاب الرٹ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کی صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو بھی الرٹ ہیں۔پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے۔1122 اور واسا سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں۔ڈی جی نے ہدایت کی ہے کہ نشینی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنائیں چوکنگ پوائنٹس پر جمع پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جائے مون سون بارشوں کا یہ سلسلہ 13جولائی تک جاری رہنے کی پیشگوئی ہے شہری احتیاط کریں بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں۔شہری کچے مکانات اور بوسیدہ عمارتوں سے دور رہیں۔بچوں کا خاص خیال رکھیں انہیں نشیبی علاقوں میں جمع پانی کے قریب ہرگز نہ جانے دی۔شہری مدد کیلئے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کر سکتے ہیں۔

Related posts

(این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں 4 اگست 2026 تک شدید بارشوں، سیلاب اور مختلف قدرتی آفات کے خدشات

(پی ڈی ایم اے) نے صوبے بھر میں مون سون بارشوں کے چوتھے اسپیل کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری

رواں برس مون سون سیزن کے دوران ملک میں غیر معمولی بارشوں کی پیشگوئی