‘رات کو بیوی کے پاؤں دبا کر سوتا ہوں’: احمد حسن کے انکشاف پر سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

پاکستانی اداکار احمد حسن نے انکشاف کیا ہے کہ وہ روز رات کو اپنی اہلیہ کے پاؤں دبا کر سوتے ہیں جس سے انہیں برکت حاصل ہوتی ہے۔

حال ہی میں احمد حسن نے اپنی بیوی اداکارہ نوشین احمد کے ہمراہ ایک شو میں شرکت کی جس دوران انہوں نے بتایا کہ ‘یہ میرا روز کا معمول ہے کہ میں سونے سے پہلے بیوی کے پاؤں دباتا ہوں، اس سے اسے سکون  اور مجھے برکت ملتی ہے’۔

احمد حسن نے کہا کہ ’میں ایک فرمانبردار شوہر ہوں اور اپنی بیوی سے اس بات کی گواہی بھی طلب کی، اس پر نوشین نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ ظاہر ہے وہ ایسا کریں گے، آخر وہ میرے شوہر ہیں‘۔

اداکار کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر مرد صارفین کی طرف سے شدید ردعمل سامنے آیا جس میں کچھ نے تنقیدی انداز میں کہا کہ ایسے ذاتی معاملات ٹی وی پر شیئر کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ ایک  صارف نے کہا بیوی کی حمایت کرنا اچھی بات ہے لیکن پاؤں دبانا حد سے زیادہ ہے۔

دوسری طرف خواتین صارفین نے جوڑے کے تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ محبت کا اصل اظہار ہے۔ 

واضح رہے کہ احمد حسن اور نوشین احمد پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے  اداکار ہیں جو گزشتہ 12 سال سے خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں، دونوں کی ملاقات ایک ڈرامے کے سیٹ پر ہوئی تھی، بعدازاں دونوں نے شادی کرلی۔

Related posts

امیشا پٹیل نے ہاردک پانڈیا سے ڈیٹنگ کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی، صارف کو کرارا جواب

مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ تنازع میں نیا موڑ، رکن پنجاب اسمبلی کے اداکارہ اور ان کی بہن پر سنگین دعوے

بھارتی پنجابی اداکارہ ایشا رکھی نے معروف ریپر اور گلوکار بادشاہ کے ساتھ مبینہ علیحدگی سے متعلق گردش کرنے والی افواہیں