نوشہروفیروز: فیصلے کیلئے وڈیرے کے گھر جانیوالی زیادتی کا شکار لڑکی کی پراسرار موت

نوشہروفیروز میں مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے کے بعد فیصلے لیے وڈیرے کے پاس جانے والی لڑکی پراسرار طور پر انتقال کر گئی۔

ڈی ایس پی نوشہرو فیروز کے مطابق محبت ڈیرو میں دو ہفتے قبل لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی ہوئی تھی، فریقین فیصلے کے لیے وڈیرے کے پاس گئے تھے۔

ڈی ایس پی نے کہا کہ فیصلہ ہونے تک متاثرہ لڑکی کو وڈیرے کے گھر پر امانتاً رکھا گیا تھا۔

لڑکی کی نانی نے الزام عائد کیا کہ ملزمان نے لڑکی کو وڈیرے کے گھر سے اغوا کرنے کے بعد زہر دے کر قتل کیا تاہم  ڈی ایس پی کے مطابق مقامی وڈیرے کے گھر سے لڑکی کے اغوا کی کوئی رپورٹ درج نہیں کی گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے لڑکی کی نانی نے رشتے داروں پر قتل کا الزام لگایا ہے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق لڑکی کی موت نیند کی زیادہ گولیاں کھانے کے باعث ہوئی،  تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں بلوچستان کے علاقے سنجیدی ڈیگاری اور راولپنڈی کے علاقے پیر ودھائی میں بھی جرگوں کے فیصلے کی روشنی میں دو خواتین کو قتل کرنے کے واقعات سامنے آ چکے ہیں۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا