معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی وفات کی جھوٹی خبریں، بیٹی نے کی وضاحت

لاہور: ملک اور بیرونِ ملک مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کہ معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین بالکل خیریت سے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی وفات کی افواہیں پھیلنے کے بعد گلوکارہ کی بیٹی نے فوری طور پر وضاحت جاری کی ہے۔

بیٹی نے بتایا کہ لاہور کے علاقے دلگران چوک میں ایک خاتون کا انتقال ہوا تھا جس کا نام بھی عابدہ پروین تھا، جس کے باعث یہ غلط فہمی پیدا ہوئی۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ خبریں سرے سے جھوٹی اور بے بنیاد ہیں اور ان کی والدہ صحت مند ہیں۔

بیٹی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ صرف مصدقہ اور قابلِ اعتماد ذرائع سے معلومات حاصل کریں اور کسی بھی افواہ پر یقین نہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر مصدقہ خبریں پھیلانے سے نہ صرف عوام میں تشویش پیدا ہوتی ہے بلکہ گلوکارہ اور ان کے اہلِ خانہ کی نجی زندگی پر بھی اثر پڑتا ہے۔

واضح رہے کہ عابدہ پروین کی وفات کے جھوٹے دعووں نے ملک بھر میں اور بیرونِ ملک موجود ان کے مداحوں میں شدید تشویش پیدا کی تھی۔ خاندان نے میڈیا اور عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ افواہوں پر یقین کرنے اور پھیلانے سے گریز کریں اور لیجنڈری گلوکارہ کا احترام کریں۔

Related posts

امیشا پٹیل نے ہاردک پانڈیا سے ڈیٹنگ کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی، صارف کو کرارا جواب

مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ تنازع میں نیا موڑ، رکن پنجاب اسمبلی کے اداکارہ اور ان کی بہن پر سنگین دعوے

بھارتی پنجابی اداکارہ ایشا رکھی نے معروف ریپر اور گلوکار بادشاہ کے ساتھ مبینہ علیحدگی سے متعلق گردش کرنے والی افواہیں