ذرائع کے مطابق اللہ رکھا پیپسی ایک نجی ٹی وی چینل کے کامیڈی شو کی ریکارڈنگ میں مصروف تھے کہ اس دوران انہیں اچانک دل کا دورہ پڑا اور وہ گر پڑے۔ انہیں تشویش ناک حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹرز کی کوششوں کے باوجود انہیں بچایا نہ جا سکا اور ان کے انتقال کی تصدیق کر دی گئی۔
اللہ رکھا پیپسی کی عمر تقریباً 50 برس تھی۔ انہوں نے اسٹیج ڈراموں، کامیڈی اور میمکری کے میدان میں اپنی منفرد صلاحیتوں سے شہرت حاصل کی۔ وہ کئی کامیڈی شوز اور اسٹیج ڈراموں میں اپنی شاندار پرفارمنس کے باعث عوام میں بے حد مقبول تھے۔
ان کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد شوبز حلقوں اور مداحوں میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر بھی ان کے لیے دعائے مغفرت اور تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔