کنگنا رناوت نے نئی دہلی میں طلبہ کے احتجاج کے بعد بھارتی جین زی (Gen Z) نسل پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں “جنریشن گٹر” قرار دے

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ اور بھارتی پارلیمنٹ کی رکن کنگنا رناوت نے نئی دہلی میں طلبہ کے احتجاج کے بعد بھارتی جین زی (Gen Z) نسل پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں “جنریشن گٹر” قرار دے دیا، جس کے بعد ان کے بیانات سوشل میڈیا اور سیاسی حلقوں میں موضوعِ بحث بن گئے۔

یہ ردعمل ایسے وقت میں سامنے آیا جب نئی دہلی میں طلبہ تنظیم “کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی)” نے مبینہ پیپر لیک کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ مظاہروں کے دوران پولیس اور طلبہ کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی، جبکہ احتجاج کے بعد بھارت کے وزیر تعلیم نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

کنگنا رناوت نے انسٹاگرام اسٹوری پر احتجاج کے دوران بنائی گئی ویڈیوز، سوشل میڈیا ریلز، مظاہرین کی زبان اور اندازِ گفتگو پر شدید تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں ایک ہی جگہ اتنی “بدصورتی” کبھی نہیں دیکھی۔ ان کے بقول ان ویڈیوز کو دیکھ کر انہیں شدید ناگواری اور ذہنی کوفت محسوس ہوئی۔

اداکارہ نے مظاہرین کی تربیت پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ آخر انہیں کس نے پروان چڑھایا اور ان کی پرورش کس ماحول میں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت خوبصورت لوگوں کا ملک ہے، لیکن خود کو “کاکروچ” کہنے والے مظاہرین کے رویے اور زبان نے انہیں مایوس کیا۔

کنگنا نے مزید لکھا کہ وہ اس نسل کو “جنریشن گٹر” کہتی ہیں کیونکہ ان کے بقول اس طبقے کے بعض افراد نہ تعلیمی میدان میں نمایاں ہیں، نہ معاشرے کے لیے مثبت کردار ادا کر رہے ہیں اور نہ ہی ان کا رویہ مہذب دکھائی دیتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ احتجاج سے متعلق ویڈیوز دیکھنے کے بعد انہیں “ڈیجیٹل ڈیٹوکس” کی ضرورت محسوس ہوئی تاکہ وہ سوشل میڈیا سے کچھ عرصہ دور رہ سکیں۔

کنگنا رناوت کے ان سخت اور متنازع ریمارکس کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔ بعض صارفین نے ان کے مؤقف کی حمایت کی، جبکہ متعدد افراد نے نوجوان نسل کے بارے میں ان کے عمومی تبصروں کو نامناسب اور غیر ضروری قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا۔

Related posts

عروبہ مرزا نے بھی رکنِ پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ پر سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے اور ناپسندیدہ پیغامات بھیجنے کا الزام عائد کر دیا

بھارتی گلوکار اور ریپر Badshah کی اہلیہ، اداکارہ Esha Rakhi کی ایک اور مبہم سوشل میڈیا پوسٹ

بالی وڈ سپر اسٹار Salman Khan کو فلم ’کالا ہرن: دی بیٹل فار لیگیسی‘ سے متعلق قانونی تنازع میں اہم کامیابی حاصل