ایشوریا رائے کی گاڑی کو بس نے ٹکر ماردی، سکیورٹی گارڈ نے بس ڈرائیور کو تھپڑ دے مارا

بالی وڈ سپر اسٹار ایشوریا رائے بچن کی لگژری گاڑی کو ممبئی کے علاقے جوہو میں بس نے ٹکر ماردی جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں ایشوریا رائے کی گاڑی کو  ٹکر لگتے ہی سڑک پر ہجوم ہوگیا جب کہ اداکارہ کے باڈی گارڈز گاڑی سے باہر نکل آئے۔

26 مارچ  بروز بدھ کو ایک فوٹوگرافر نے سوشل میڈیا پر  ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایشوریا رائے کی گاڑی کو ایک بڑی لال رنگ کی بس نے ٹکر ماری۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بس نے گاڑی کو پیچھے سے ٹکر ماری، ایشوریا اس وقت گاڑی میں موجود نہیں تھیں جب کہ گاڑی کا کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک اہلکار نے بتایا کہ حادثے کے بعد جوہو تارا روڈ پر میگا اسٹار امیتابھ بچن کی رہائش گاہ کے قریب ایک بنگلے سے  سکیورٹی گارڈ باہر آیا اور بس ڈرائیور کو تھپڑ مار دیا۔

رپورٹ کے مطابق بس ڈرائیور گاڑی کو پہنچے نقصان کو دیکھنے باہر نکلا تھا جس پر گارڈ نے اسے تھپڑ دے مارا۔

بعدازاں پولیس کے جائے وقوعہ پر پہنچنے پر بنگلے کے نگران عملے نے بس ڈرائیور سے معافی مانگی اور واقعے کی کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔

Related posts

امیشا پٹیل نے ہاردک پانڈیا سے ڈیٹنگ کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی، صارف کو کرارا جواب

مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ تنازع میں نیا موڑ، رکن پنجاب اسمبلی کے اداکارہ اور ان کی بہن پر سنگین دعوے

بھارتی پنجابی اداکارہ ایشا رکھی نے معروف ریپر اور گلوکار بادشاہ کے ساتھ مبینہ علیحدگی سے متعلق گردش کرنے والی افواہیں