سعودیہ میں عیدالفطر کب ہوگی؟ سعودی ماہرین فلکیات نے پیشگوئی کردی

سعودی ماہرین فلکیات کی جانب سے سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آنے سے متعلق پیشگوئی کی گئی ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرین فلکیان کا کہنا ہے کہ  شوال کا چاند 29 رمضان کو نظر آنے کا امکان ہے۔

سعودی ماہرین فلکیات کے مطابق ہفتہ 29 رمضان کو دن 2 بجے چاند کی پیدائش ہوگی اور سورج غروب ہونے کے بعد شوال کاچاند 8 منٹ تک دیکھا جاسکےگا۔

 دوسری جانب پاکستان کے اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے اعلامیے کے مطابق سعودی عرب میں 29 مارچ کو چاند نظر آنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں، مکہ میں غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 5 گھنٹے ہوگی۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب اور مشرقِ وسطیٰ میں ہلال 30 مارچ کو نظر آئے گا اسی طرح سعودی عرب میں بھی عید الفطر 31 مارچ 2025 کو منائی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں عید الفطر 31 مارچ بروز پیر کو ہونے کا امکان ہے۔

Related posts

دورۂ چین کے دوران امریکی وفد نے سخت سائبر سکیورٹی اقدامات اپناتے ہوئے چینی حکام کی جانب سے دی گئی تمام اشیا چین میں ہی چھوڑ دیں

پاکستان کی ثالثی میں امریکا کے ساتھ جاری مذاکرات تاحال ناکام نہیں ہوئے،عباس عراقچی

ٹرمپ اور شی جن پنگ کی تاریخی ملاقات، عالمی بحرانوں کے حل کیلئے سفارت کاری پر زور