اداکارہ اریج چوہدری نے سیٹ پر پیش آنے والا خوفناک واقعہ بتادیا

پاکستانی اداکارہ اریج چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ شوٹنگ سیٹ پر جونیئر اداکارہ کو  کپڑے تبدیل کرتے سب مردوں نے دیکھا تھا جس کے بعد میں نے وہاں جاکر مردوں کو  دور جانے  پر مجبور  کیا۔

پاکستانی اداکارہ اریج چوہدری اداکارہ سارہ عمیر اور اداکارہ  میمونہ قدوس کے ہمراہ نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شریک ہوئیں جس دوران انہوں نے سیٹ پر پیش آئے خوفناک حادثے کا انکشاف کیا۔

اریج چوہدری نے بتایا کہ  ’یہ اس وقت کی بات ہے جب میں لاہور میں ایک ڈرامے کی شوٹنگ کر رہی تھی اور بطور مرکزی اداکارہ   یہ میرا پہلا ڈرامہ تھا، ایک مرتبہ  شوٹنگ کے دوران میں نے  سیٹ پر محسوس کیا کہ ایک جگہ ہمارے ٹیکنیشن سمیت دیگر مردوں  کا عملہ  گروپ بنا کر گھوم رہا ہے  اور  غیر معمولی انداز میں بات چیت بھی کررہا ہے‘۔

اداکارہ کے مطابق’  مجھے یہ سب غیر معمولی لگا لہٰذا  میں نے اس جگہ جاکر دیکھا تو پتہ چلا کہ وہاں موجود کمرے میں ایک جونیئر اداکارہ کپڑے تبدیل کررہی تھی اور  کمرے میں  ایسے شیشے لگے تھے جس کے ذریعے  باہر کھڑے افراد اندر کمرے کا منظر مکمل  طور پر دیکھ سکتے تھے لیکن کمرے میں موجود لڑکی اس بات سے بے خبر تھی جب کہ  ایک لڑکے نے اس منظر کو نوٹ کرکے  دیگر  مردوں  کو  بھی وہاں  بلالیا تھا‘۔

انہوں نے مزید بتایا کہ’صورتحال دیکھ کر  مجھے کچھ سمجھ نہیں آیا کہ مجھے  کیا کرنا چاہیےکیوں کہ  میں  اس وقت خود بھی شوبز میں نئی تھی اور  سیٹ پر سینئر اداکار بھی موجود تھے لیکن میں نے وہاں جاکر لڑکوں کو ہٹنے پر مجبور کردیا‘ ۔

اریج چوہدری کا کہنا تھا کہ ’اس لڑکی کے کمرے سے نکلنے کے بعد  میں نے اسے دور لے جاکر ساری صورتحال  بتائی تو وہ پریشان ہوکر رونے لگ گئی جس پر میں نے اسے سمجھایا کہ اب جو ہونا تھا وہ ہوگیا  لیکن آئندہ کے لیے احتیاط سے کام لینا چاہیے‘۔

Related posts

کنگنا رناوت کا بھارت کی جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ قرار دینے والے اپنے سابقہ بیان سے یوٹرن

کنگنا رناوت نے نئی دہلی میں طلبہ کے احتجاج کے بعد بھارتی جین زی (Gen Z) نسل پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں “جنریشن گٹر” قرار دے

عروبہ مرزا نے بھی رکنِ پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ پر سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے اور ناپسندیدہ پیغامات بھیجنے کا الزام عائد کر دیا