بھارتی اداکارہ ثنا مقبول جگر کے عارضے میں مبتلا

بھارتی اداکارہ اور بگ باس او ٹی ٹی 3 کی فاتح ثنا مقبول جگر کے عارضے میں مبتلاہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ جگر سروسس (liver cirrhosis) میں مبتلا ہوگئی ہیں جس میں جگر داغدار اور مستقل طور پر خراب ہو جاتا ہے۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ثنا مقبول نے بتایا کہ میں کچھ عرصے سے آٹو امیون ہیپاٹائٹس کے ساتھ جنگ لڑ رہی ہوں لیکن حال ہی میں حالات مزید خراب ہوگئے ہیں۔

ثنا مقبول نے بتایا کہ مدافعتی نظام نے میرے جگر پر حملہ کرنا شروع کردیا ہے اور اب مجھے جگر کی سروسس کی تشخیص ہوئی ہے لیکن میں مضبوط رہنے کی کوشش کررہی ہوں، امیونو تھراپی شروع کردی ہے اورصحت پر توجہ مرکوز کر رہی ہوں۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ یہ بیماری اچانک نہیں ہوئی لیکن حال ہی میں یہ بگڑ گئی جس کی وجہ سے میں نے اپنے کام کو روک دیا ہے۔

Related posts

کنگنا رناوت کا بھارت کی جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ قرار دینے والے اپنے سابقہ بیان سے یوٹرن

کنگنا رناوت نے نئی دہلی میں طلبہ کے احتجاج کے بعد بھارتی جین زی (Gen Z) نسل پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں “جنریشن گٹر” قرار دے

عروبہ مرزا نے بھی رکنِ پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ پر سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے اور ناپسندیدہ پیغامات بھیجنے کا الزام عائد کر دیا