رواں سال حج کے دوران کتنے پاکستانی وفات پاگئے؟

اسلام آباد: رواں سال دوران حج ایک درجن سے زائد پاکستانی حجاج انتقال کرگئے۔

ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق رواں سال حج کے دوران سعودی عرب میں موجود 18 پاکستانی حاجی وفات پاگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ برس دوران حج 35 پاکستانی فوت ہوئے تھے جب کہ رواں سال انتقال کرنے والوں میں 10 مرد اور 8 خواتین شامل ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ دوران حج وفات پانے والوں کی اکثریت بزرگ افراد کی ہے، پاکستانی حجاج کا انتقال ہارٹ اٹیک اور بیماری کے باعث ہوا جب کہ وفات پانے والے تمام افراد کو جنت البقیع میں سپرد خاک کیا گیا ہے۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا