ابوظبی: متحدہ عرب امارات میں مقیم ایک پاکستانی شہری نے لاٹری کی قرعہ اندازی میں 1 کروڑ 50 لاکھ درہم کا بڑا انعام جیت لیا۔ خوش قسمتی کی اطلاع ملنے پر 64 سالہ پاکستانی شہری شوکت آفتاب پہلے تو اسے فراڈ کال سمجھتے رہے، تاہم ٹکٹ نمبر کی تصدیق کے بعد انہیں اپنی کامیابی کا یقین ہوگیا۔
لاٹری انتظامیہ کے مطابق شوکت آفتاب کو انعام جیتنے کی خوشخبری دینے کے لیے پاکستان فون کیا گیا۔ اچانک اتنی بڑی رقم جیتنے کی اطلاع ملنے پر شوکت آفتاب نے کال پر یقین نہیں کیا اور اسے دھوکا دہی پر مبنی کال سمجھا۔
انتظامیہ نے انہیں لاٹری کی ویب سائٹ پر جاکر اپنے ٹکٹ کا نمبر چیک کرنے کا مشورہ دیا۔ شوکت آفتاب نے جب ویب سائٹ پر ٹکٹ نمبر کی تصدیق کی تو انہیں معلوم ہوا کہ واقعی ان کا ٹکٹ بڑے انعام کے لیے منتخب ہوا ہے۔
15 سال سے لاٹری ٹکٹ خرید رہے تھے
شوکت آفتاب گزشتہ 15 برس سے باقاعدگی سے لاٹری کے ٹکٹ خریدتے آرہے تھے، تاہم اس دوران انہیں کبھی اتنی بڑی کامیابی نہیں ملی تھی۔
طویل عرصے تک لاٹری میں قسمت آزمانے کے بعد بالآخر ان کا ٹکٹ کروڑوں درہم کے انعام کا حقدار قرار پایا، جس نے انہیں اور ان کے اہل خانہ کو حیران کردیا۔
دیگر غیرملکی شہری بھی انعام جیت گئے
قرعہ اندازی میں صرف پاکستانی شہری ہی نہیں بلکہ دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد بھی انعامات کے حقدار قرار پائے۔
لاٹری انتظامیہ کے مطابق چار بھارتی شہریوں اور ایک بنگلادیشی شہری نے بھی ایک، ایک لاکھ درہم کا انعام جیتا۔
یوں حالیہ قرعہ اندازی میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑے انعامات اپنے نام کیے، تاہم سب سے بڑا انعام پاکستانی شہری شوکت آفتاب کے حصے میں آیا۔
شوکت آفتاب کی جانب سے 15 سال تک باقاعدگی سے لاٹری ٹکٹ خریدنے کے بعد کروڑوں درہم کا انعام جیتنا ان کے لیے غیرمعمولی خوش قسمتی قرار دیا جارہا ہے۔
ابوظبی میں پاکستانی شہری کی قسمت چمک گئی، لاٹری میں 1 کروڑ 50 لاکھ درہم جیت لیے
1