سعودی شہزادی جواہر بنت مساعد بن سعودکی والدہ کا انتقال ہوگیا

ریاض: سعودی شہزادی  جواہر   بنت  مساعد بن سعود بن عبدالعزیز  آل سعود کی  والدہ کا  انتقال ہوگیا۔

سعودی خبر  رساں ادارے کے مطابق شہزادی جواہر بنت مساعد بن سعود بن عبدالعزیز آل سعود کی والدہ کا انتقال پیر کے روز ہوا۔ ان کے انتقال کی خبر سعودی ایوان شاہی کی جانب سے جاری کی گئی۔

مرحومہ کی نماز جنازہ آج بروز منگل  بعد نماز عصر امام ترکی بن عبداللہ مسجد ریاض میں ادا کی گئی۔

ریاض ریجن کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمان بن عبدالعزیز  نے شہزادی جواہر بنت مساعد بن سعود بن عبدالعزیز آل سعودکی والدہ کی نماز جنازہ پڑھائی۔ نماز جنازہ میں  سعودی شاہی خاندان کے افراد، سعودی حکام اور شہری شریک ہوئے۔

ایوان شاہی نے سعودی شہزادی کی والدہ کے لیے رحمت و مغفرت اور بلند درجات کی دعا کی ہے۔

Related posts

اقوام متحدہ کی رپورٹ: القاعدہ کے پاکستان مخالف عسکریت پسند گروہوں سے روابط میں اضافہ

ایران پر تازہ امریکی حملوں کے بعد دبئی کی فضائی سرگرمیاں متاثر، یومیہ پروازوں میں 100 کی کمی

سابق برطانوی سفیر جیریمی گرین اسٹاک کا دعویٰ