ایران میں جولائی کے دوران 5 افغان باشندوں سمیت 96 افراد کو سزائے موت دی گئی

تہران:  ایران میں جولائی کے مہینے کے دوران 96 قیدیوں کو سزائے موت دی گئی جن میں 5 افغان شہری بھی شامل ہیں۔ 

انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے اپنی  رپورٹ میں بتایا کہ ان سزاؤں پر عمل درآمد ملک کی مختلف جیلوں میں کیا گیا۔

تنظیم کی جانب سے ان افغان شہریوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور نہ ہی ایرانی حکام نے ان افغان شہریوں پر عائد الزامات کی تفصیلات ظاہر کی ہیں۔

خیال رہے کہ ایران میں موجود افغان مہاجرین کو ملک بدر کیا جارہا ہے اور ایک اندازے کے مطابق ایران سے رواں سال 13 لاکھ سے زائد افغان شہریوں کو افغانستان واپس بھیجا جاچکا ہے۔

Related posts

اقوام متحدہ کی رپورٹ: القاعدہ کے پاکستان مخالف عسکریت پسند گروہوں سے روابط میں اضافہ

ایران پر تازہ امریکی حملوں کے بعد دبئی کی فضائی سرگرمیاں متاثر، یومیہ پروازوں میں 100 کی کمی

سابق برطانوی سفیر جیریمی گرین اسٹاک کا دعویٰ