ایران میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے والے شخص کو پھانسی

تہران: ایران نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں بہمن چوبی (Bahman Choubi) نامی شخص کو پھانسی دے دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، ایرانی عدلیہ کے میڈیا ونگ “میزان” نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ مجرم اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے والے اہم ترین جاسوسوں میں سے ایک تھا۔

بیان کے مطابق موساد کا بنیادی مقصد ایران کے سرکاری اداروں کے ڈیٹا بیس تک رسائی حاصل کرنا اور ایرانی ڈیٹا سینٹرز میں خلل ڈالنا تھا۔ مزید یہ کہ مجرم نے الیکٹرانک آلات کی درآمد کے راستوں سے متعلق اہم معلومات بھی اسرائیل کو فراہم کیں۔

واضح رہے کہ جون 2025 میں اسرائیل اور ایران کے درمیان ہونے والی جنگ کے دوران ایران میں اسرائیلی جاسوسوں کا ایک بڑا نیٹ ورک بے نقاب ہوا تھا۔ جنگ کے اختتام کے بعد ایران نے جاسوسی میں ملوث کئی افراد کو گرفتار کیا اور بعدازاں مختلف سزائیں سنائیں، جن میں موت کی سزائیں بھی شامل ہیں۔

Related posts

ایران نے آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کے سامنے 6 اہم شرائط رکھ دی

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدہ طے پا گیا

امریکی صدر Donald Trump نے ایران کو ایک مرتبہ پھر سخت پیغام دے دیا