وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا شازیہ مری کے بیان پر سخت ردعمل

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی رہنما شازیہ مری کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ “عقل کُل بننے کی کوشش نہ کریں”۔

عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ شازیہ مری ایک طرف ڈکٹیشن دے رہی ہیں اور دوسری جانب دھمکیاں بھی دے رہی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ “جہاں آپ کا مینڈیٹ نہیں ہے وہاں بلاوجہ ڈیڑھ گز کی مسجد بنانے کی کوشش نہ کریں۔”

وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اگر دودھ اور شہد کی نہریں بہانا چاہتے ہیں تو وہ سندھ میں بہائیں جہاں انہیں عوام کا مینڈیٹ حاصل ہے۔ “پنجاب نے مریم نواز کو مینڈیٹ دیا ہے اور انہیں معلوم ہے کہ اپنے عوام کے مسائل کیسے حل کرنے ہیں، اور وہ عملی طور پر یہ کر بھی رہی ہیں۔”

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت صرف بی آئی ایس پی کے تحت بارہ، بارہ ہزار روپے تقسیم نہیں کرسکتی، ایسے “لالی پاپ” سندھ کے عوام کو دیے جائیں۔

انہوں نے شازیہ مری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ “بی بی 2022 سے نکل آئیں، یہ 2025 ہے۔”

Related posts

رانا ثنااللہ کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے سسٹم سے متعلق حالیہ بیان پر وضاحت

پاکستان نے افغان طالبان کی جانب سے پاکستان سے افغانستان اسلحہ اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے دعوے کو سختی سے مسترد کردیا

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیے کے درمیان ہونے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو ملکی تاریخ اور خطے کے لیے ایک اہم اور تاریخی پیشرفت قرار