بھارتی سپریم کورٹ نے چائلڈ میرج ایکٹ تمام مذاہب پر لاگو کرنے کی حکومتی درخواست مسترد کردی

نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ نے حکومت کی وہ درخواست مسترد کردی ہے جس میں چائلڈ میرج ایکٹ کو تمام مذاہب پر لاگو کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، عدالتِ عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ چائلڈ میرج ایکٹ کا اطلاق تمام شخصی قوانین (Personal Laws) پر نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ یہ معاملہ قانونی طور پر پیچیدہ اور حساس نوعیت کا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ مختلف مذاہب کے شخصی قوانین میں شادی سے متعلق علیحدہ احکامات موجود ہیں، اس لیے کسی ایک قانون کو تمام مذاہب پر یکساں طور پر لاگو کرنا ممکن نہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی کہ چائلڈ میرج ایکٹ کو تمام شہریوں پر بلا امتیاز لاگو کیا جائے تاکہ کم عمری کی شادیوں کے خلاف ایک متحدہ قانونی مؤقف اختیار کیا جا سکے، تاہم عدالت نے یہ مؤقف مسترد کر دیا۔

Related posts

اقوام متحدہ کی رپورٹ: القاعدہ کے پاکستان مخالف عسکریت پسند گروہوں سے روابط میں اضافہ

ایران پر تازہ امریکی حملوں کے بعد دبئی کی فضائی سرگرمیاں متاثر، یومیہ پروازوں میں 100 کی کمی

سابق برطانوی سفیر جیریمی گرین اسٹاک کا دعویٰ