انسدادِ دہشتگردی عدالت نے علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری پانچویں بار جاری کردیے

راولپنڈی: راولپنڈی کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق مقدمے میں علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری پانچویں مرتبہ جاری کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق، کیس کی سماعت جج امجد علی شاہ نے کی۔ علیمہ خان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود وہ آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئیں۔

سماعت کے دوران استغاثہ کے 5 گواہان اور مقدمے میں نامزد دیگر 10 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، جب کہ اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ اپنی ٹیم کے ہمراہ عدالت میں موجود تھے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ علیمہ خان کی جانب سے مسلسل غیرحاضری کے باعث ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری ایک بار پھر جاری کیے جاتے ہیں، اور ساتھ ہی مقدمے کی سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔

واضح رہے کہ عدالت کی جانب سے اس سے قبل نادرا، پاسپورٹ امیگریشن ڈپارٹمنٹ اور اسٹیٹ بینک کو ہدایت کی جا چکی ہے کہ علیمہ خان کا شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور بینک اکاؤنٹس بلاک کر دیے جائیں، جب کہ ان اداروں سے اس سلسلے میں رپورٹس بھی طلب کی گئی ہیں۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا