امریکا نے بھارت کیساتھ 13 کروڑ ڈالر کا دفاعی معاہدہ منظور کرلیا

امریکا نے بھارت کے ساتھ 13 کروڑ ڈالر کا دفاعی معاہدہ منظور کرلیا۔

امریکی دفاعی معاہدے کرنے والے ادارے ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نے بھارت کے ساتھ 13 کروڑ ڈالر کا دفاعی معاہدے کی منظوری کا اعلامیہ جاری کر دیا۔

 ڈیفنس سکیورٹی کو آپریشن ایجنسی کے مطابق معاہدے میں سسمندری ویژن سافٹ ویئر اور تربیت شامل ہیں۔

دفاعی مبصر کا کہنا ہے کہ  معاہدے سے بھارت کی بحری نگرانی کی صلاحیت بڑھے گی۔

دوسری جانب امریکی حکام کا مؤقف ہے کہ معاہدے سے خطے میں فوجی توازن متاثر نہیں ہوگا، معاہدہ جنوبی ایشیا میں استحکام لانے میں مدد دےگا۔

Related posts

اقوام متحدہ کی رپورٹ: القاعدہ کے پاکستان مخالف عسکریت پسند گروہوں سے روابط میں اضافہ

ایران پر تازہ امریکی حملوں کے بعد دبئی کی فضائی سرگرمیاں متاثر، یومیہ پروازوں میں 100 کی کمی

سابق برطانوی سفیر جیریمی گرین اسٹاک کا دعویٰ