بنوں میں دہشتگردوں سے مقابلے میں 3 سی ٹی ڈی اہلکار شہید، 2 حملہ آور ہلاک

بنوں میں کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے میں 3 سی ٹی ڈی اہلکار شہید اور 2 زخمی ہو گئے۔

ڈی پی او کے مطابق سپینہ تنگی کے علاقے چشمی میں سی ٹی ڈی پولیس کی فائرنگ سے 2 حملہ آور ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، حملہ آوروں سے اسلحہ، ہینڈگرینیڈ، آئی ای ڈیز اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور ساتھیوں کی لاشیں اور  زخمی اپنے ساتھ لےگئے، علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا