اسکول کے کھانے میں مردہ سانپ کی موجودگی، 100 سے زائد بچوں کی حالت غیر

بھارت میں اسکول کا کھانا کھا کر 100 سے زائد بچے بیمار ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ریاست بہار کے شہر  موکاما میں پیش آیا جہاں ایک اسکول میں بچوں کو دوپہر کا کھانا دیا گیا جس کے کھانے سے بچوں کی حالت غیر ہوگئی۔

اس حوالے سے نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن نے بتایا کہ اسکول کے کھانے میں مردہ سانپ پایا گیا جسے کھانا پکانے والے شیف نے نکال پھینکا اور کھانا بچوں کے سامنے پیش کردیا۔

اسکول انتظامیہ کی جانب سے یہ مضر صحت کھانا 500 بچوں کو دیا گیا جس میں سے 100 سے زائد بچے بیمار ہوگئے، بچوں کے بیمار ہونے پر مقامی افراد نے سڑک بند کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔

اس کے علاوہ کمیشن نے بچوں کی صحت سے متعلق ریاستی عہدیداروں سے دو ہفتوں کے اندر ایک تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

Related posts

دورۂ چین کے دوران امریکی وفد نے سخت سائبر سکیورٹی اقدامات اپناتے ہوئے چینی حکام کی جانب سے دی گئی تمام اشیا چین میں ہی چھوڑ دیں

پاکستان کی ثالثی میں امریکا کے ساتھ جاری مذاکرات تاحال ناکام نہیں ہوئے،عباس عراقچی

ٹرمپ اور شی جن پنگ کی تاریخی ملاقات، عالمی بحرانوں کے حل کیلئے سفارت کاری پر زور