بھارتی پنجاب کے علاقے فیروز پور میں بلیک آؤٹ ریہرسل، ہوٹر بھی بجائے گئے

پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر بھارتی پنجاب میں بلیک آؤٹ ریہرسل کی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پنجاب کے علاقے فیروزپور کنٹونمنٹ میں 30 منٹ تک بلیک آوٹ ریہرسل کی گئی اس دوران پنجاب اسٹیٹ پاور کارپوریشن لمیٹڈ نے 30 منٹ تک بجلی منقطع کر دی۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ فیروزپور کنٹونمنٹ میں ڈرل کے دوران مسلسل ہوٹر بجائے گئے۔

Related posts

اقوام متحدہ کی رپورٹ: القاعدہ کے پاکستان مخالف عسکریت پسند گروہوں سے روابط میں اضافہ

ایران پر تازہ امریکی حملوں کے بعد دبئی کی فضائی سرگرمیاں متاثر، یومیہ پروازوں میں 100 کی کمی

سابق برطانوی سفیر جیریمی گرین اسٹاک کا دعویٰ