اسرائیل اور بھارت دنیا میں ریاستی دہشتگردی میں ملوث ہیں: مفتی منیب الرحمان

کراچی: مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیل اور بھارت دنیا میں ریاستی دہشتگردی میں ملوث ہیں۔

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی میں نکالے گئے مارچ سے خطاب کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ نیتن یاہو کو عالمی عدالت اور مودی کو کینیڈا، امریکا اور برطانیہ نے دہشتگرد قرار دیا، دونوں کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ چلا کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور بھارت دنیا میں ریاستی دہشتگردی میں ملوث ہیں، دونوں کے عالمی بائیکاٹ کا مطالبہ کرتے ہیں۔

 مفتی منیب الرحمان کا  کہنا تھا کہ پاکستان کی بری، بحری اور فضائی افواج کو یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان کے 25 کروڑ عوام ان کے ساتھ ہیں۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا