سعودی عرب میں شدید گرمی، عازمین حج سے خیموں میں رہنے کی اپیل

سعودی عرب میں ان دونوں میں شدید گرم ریکارڈ کی جارہی ہے جس کے باعث انتظامیہ نے عازمین حج کو گرمی سے بچنے کیلئے خیموں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ توفیق الربیعہ نے عازمین سے گزارش کی ہے کہ جمعرات کو عرفات کے دن وہ اپنے خیموں سے صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک باہر نکلنے سے گریز کریں۔

اس حوالے سے وزارت صحت نے بھی کہا کہ عرفات کے دن عازمین حج پہاڑوں پر چڑھتے ہیں جو انتہائی جسمانی مشقت کا باعث بنتا ہے اور گرمی لگنے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے، اسی لیے انہیں انتباہ کیا گیا ہے۔

 سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس سال دوران حج درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ عرفات کے دن روایتی طور پر زائرین مکہ کے مضافات میں قائم پہاڑی عرفات پر چڑھتے ہیں، وہاں نماز اور قرآن کی تلاوت کے لیے جمع ہوتے ہیں۔

Related posts

اقوام متحدہ کی رپورٹ: القاعدہ کے پاکستان مخالف عسکریت پسند گروہوں سے روابط میں اضافہ

ایران پر تازہ امریکی حملوں کے بعد دبئی کی فضائی سرگرمیاں متاثر، یومیہ پروازوں میں 100 کی کمی

سابق برطانوی سفیر جیریمی گرین اسٹاک کا دعویٰ