اسرائیلی حملوں کے بعد امریکا سے جوہری پروگرام پر مذاکرات ناقابل جواز ہے: ایران

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے بعد امریکا سے جوہری پروگرام پر مذاکرات ناقابل جواز ہے۔

ایرانی  وزیر خارجہ عباس عراقچی نے  یورپی یونین کی  خارجہ  پالیسی  چیف سے گفتگو  میں امریکی صدر  کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے اسرائیلی اقدامات کو  امریکا کی براہ راست حمایت کا نتیجہ قرار  دیا۔

ایرانی وزیرخارجہ نے کہاکہ  ایسی صورتحال میں جب اسرائیل کی بربریت جاری ہے، ایران اور  امریکا کے درمیان مذاکرات کا جاری رہنا ناقابل جواز  ہے، ایک طرف مذاکرات  اور  دوسری طرف اسرائیل کو  ایران کی سرزمین کو  نشانہ بنانے کی اجازت دینا، یہ ایک ساتھ نہیں چل سکتا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی ایک بیان میں واضح کیا کہ  امریکا نے ایسا رویہ اختیار کیا  جس سے بات چیت بے معنی ہو گئی۔ 

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت سفارتی عمل پر  اثر انداز ہونے میں کامیاب ہوگئی اور ایران پر حملہ امریکا کی اجازت کے بغیر ممکن نہیں تھا۔

یاد رہے کہ ایران اور  امریکا کے درمیان جوہری پروگرام پر مذاکرات کا چھٹا دور  اتوار کو مسقط میں شیڈول تھا،  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی ایران  پر  معاہدے کے لیے مسلسل دباؤ ڈال رہے ہیں اور  انہوں نے چند روز  قبل ایک بیان میں واضح  کیا تھا کہ وہ  ایران کو  جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی  ہر گز  اجازت  نہیں دیں گے۔

Related posts

امریکا نے ایران کے ساتھ ممکنہ امن مذاکرات کے لیے نئی شرائط عائد کر دیں

باکو میں مریم نواز شریف کا شاندار سفارتی استقبال، صدر الہام علیئیف سے اہم ملاقات

باکو میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی مصروفیات کا آغاز، بابائے قوم حیدر علیئیف اور آذربائیجانی شہداء کو خراجِ عقیدت