اردن فضائیہ نے اسرائیل کیجانب پرواز کرنیوالا ایرانی ڈرون مار گرایا

اردن کی فضائیہ نے اسرائیل کی جانب پرواز کرنے والا ایرانی ڈرون مار گرایا۔

عرب میڈیا کے مطابق اردن کی فضائیہ نے ایرانی ڈرون کو عقبہ ریجن میں مار گرایا۔

گزشتہ روز بھی اردن کی فوج نے اعلان کیا تھا کہ اس نے اپنی فضائی حدود میں داخل ہونے والے میزائلوں اور ڈرونز کو مار گرایا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اردنی مسلح افواج کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائی ایران کی جانب سے اسرائیلی حملےکے جواب میں لانچ کیےگئے ڈرونزکے اردنی علاقے میں گرنےکے خدشےکے تحت کی گئی۔

اردنی حکام کے مطابق ائیرڈیفنس سسٹم کو اس وجہ سے فعال کیا گیا کہ خدشہ تھا کہ میزائل اور ڈرونز اردن کے علاقوں، خاص طور پر گنجان آباد علاقوں میں گر سکتے ہیں، جس سے جانی نقصان ہونے کا خدشہ تھا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ مسلح افواج ملک کی زمینی، سمندری اور فضائی سرحدوں کے دفاع کے لیے سرگرم ہیں اور کسی بھی صورت میں اردنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

گزشتہ روز امریکی ٹی وی نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک نے بھی ایران کا حملہ روکنے میں اسرائیل کی مدد کی ہے۔

Related posts

ایران نے آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کے سامنے 6 اہم شرائط رکھ دی

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدہ طے پا گیا

امریکی صدر Donald Trump نے ایران کو ایک مرتبہ پھر سخت پیغام دے دیا