ٹرمپ نے جی 7 رہنماؤں سے ایران اسرائیل سیز فائر کیلئے بات کی ہے: فرانسیسی صدر

پیرس: فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہےکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جی7 رہنماؤں کو ایران اسرائیل سیز فائر کیلئے ہونے والی بات چیت کے بارے میں بتایا ہے۔

ایک بیان میں میکرون  نے ایران اسرائیل جنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے جی سیون رہنماؤں کوبتایا کہ ایران اسرائیل سیزفائر کے لیے بات چیت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیز فائر طے پاگئی تویورپی شراکت دار ایران جوہری مذاکرات میں حصہ لینےکو تیار ہیں۔

فرانسیسی صدر نے مزید کہا کہ امریکیوں نے ایرانیوں سے ملاقات کی پیشکش کی ہے،  اب دیکھیں گے کیا ہوتا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل ایران کشیدگی پر جی 7 اجلاس کے اعلامیے پر دستخط نہیں کریں گے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کینیڈا میں ہونے والے جی 7 اجلاس کے اعلامیے پر دستخط نہیں کریں گے جس کے مسودے میں اسرائیل ایران تنازع میں کشیدگی کم کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

Related posts

مودی کو سیشلز کے اعلیٰ اعزاز پر تنازع، سرٹیفکیٹ کی غلطیوں پر سوالات اٹھ گئے

آبنائے ہرمز پر نئی بحث، عمان نے جہازوں سے فیس وصول کرنے کا عندیہ دے دیا

ٹرمپ نے ایران کو خبردار کردیا، جہاز پر حملوں کو ناقابل قبول قرار دے دیا