نیتن یاہو دہائیوں سے ایران پر حملہ کرنا چاہتے تھے: برطانوی نژاد ایرانی صحافی

تہران: برطانوی نژاد ایرانی صحافی اور سی این این کی میزبان کرسٹین امان پور نے کہا ہےکہ دہائیوں سے نیتن یاہو ایران پر حملہ کرنا چاہتے تھے۔

کرسٹین امان نے کہا کہ نیتن یاہو کو کبھی بھی  ڈپلومیسی پریقین نہیں تھا اور وہ  دہائیوں سے ایران پر حملہ کرنا چاہتے تھے۔ 

انہوں نے کہا کہ صدرٹرمپ ان تمام بڑے خارجہ پالیسی معاملات میں ناکام ہوگئے ہیں جنہیں حل کرنے کا انہوں نے وعدہ کیا تھا اور صدر ٹرمپ کے علاوہ کسی نے نیتن یاہو کو ایران پر حملوں کی اجازت نہیں دی۔ 

امان پور نے مزید کہا کہ ایران پُر اعتماد تھا کہ امریکا سے اتوار کو نیوکلیئر معاملے پر ڈیل ہوجائے گی، ایسا نہیں ہوتا کہ آپ مذاکرات کےلیے 60 دن دیں اور 61 ویں روز حملہ کردیا جائے۔ 

Related posts

اقوام متحدہ کی رپورٹ: القاعدہ کے پاکستان مخالف عسکریت پسند گروہوں سے روابط میں اضافہ

ایران پر تازہ امریکی حملوں کے بعد دبئی کی فضائی سرگرمیاں متاثر، یومیہ پروازوں میں 100 کی کمی

سابق برطانوی سفیر جیریمی گرین اسٹاک کا دعویٰ