جنرل سید عامر نےکمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈکا منصب سنبھال لیا، فیلڈ مارشل سے بھی ملاقات

جنرل سید عامر نےکمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈکا منصب سنبھال لیا، فیلڈ مارشل سے بھی ملاقات

جنرل سید عامر رضا نےکمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈکا منصب سنبھال لیا، جس پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل سید عامر رضا نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ نے جنرل ہیڈکوارٹرز میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

جنرل سید عامر نےکمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈکا منصب سنبھال لیا، فیلڈ مارشل سے بھی ملاقات
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے جنرل سید عامر رضا کو کمان سنبھالنے پر مبارک باد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

خیال رہےکہ 2 روز قبل وزیراعظم شہباز شریف نے پاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دی تھی۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں پاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینےکے ساتھ کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کرنے کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔

جنرل عامر رضا نے 1988 میں کمیشن پاس کیا، انہوں نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے گریجویٹ کیا۔ اس کے علاوہ وہ یونیورسٹی آف نوٹنگھم سے بین الاقوامی تعلقات کی ڈگری بھی حاصل کرچکے ہیں۔

جنرل عامر رضا کو جنوری 2025 میں چیف آف جنرل اسٹاف جی ایچ کیو تعینات کیا گیا تھا، اس کے علاوہ وہ کمانڈر فور کور اور چیئرمین ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کی حیثیت سے بھی فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔

Related posts

ٹانک: دہشتگردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، 15 اہلکار شہید، جوابی کارروائی میں 12 دہشتگرد ہلاک

سرحد پار سے ہونے والی دہشتگردی کو ریاست کی پوری قوت سے کچل دیا جائے گا،عاصم منیر

کراچی میں پاکستان رینجرز (سندھ) کے ایک کیمپ پر دہشتگردوں کی جانب سے حملے کی کوشش